منگل 30 اپریل 2024

مریم نواز اور طلال چوہدری سمیت دیگر لیگی رہنماؤں کے خلاف مقدمہ درج

مریم نواز اور طلال چوہدری سمیت دیگر لیگی رہنماؤں کے خلاف مقدمہ درج

لاہور(دھرتی نیوز) مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز اور سینئر رہنما طلال چوہدری سمیت دیگر لیگی رہنماؤں کے خلاف تھانہ شاہدرہ ٹاؤن میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پولیس نے مقدمہ پٹواری محمد عابد کی درخواست پر درج کیا جس میں ساؤنڈ ایکٹ، روڈ بلاک اور اشتعال انگیز تقریر سمیت دیگر دفعات شامل ہیں۔

درج ہونے والے مقدمے میں مریم نواز، ایم این اے ملک ریاض، وسیم کھوکھر،طلال چوہدری ، شزرہ منصب، سمیع اللہ، مریم اورنگزیب اور ملک ابرار بھی نامزد ہیں۔ پولیس نے مقدمہ پٹواری محمد عابد کی درخواست پر درج کیا۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز لاہور کے شاہدرہ ٹاؤن میں مریم نواز سے ایک ریلی سے خطاب کیا تھا۔

دوسری جانب مریم نواز کا اسلام آباد روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ لاہور جس طرح سے کل نکلا پوری دنیا نے دیکھا، عوام مہنگائی اور بے روزگاری سے تنگ ہیں، عوام پی ڈی ایم اور نواز شریف میں اپنی نجات دیکھتے ہیں، لاہور کے جلسے سےحکومت کی جان نکلی ہوئی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کبھی سنا ہے کسی جلسے پر تین تین ہزار ایف آئی آر کٹی ہوں، اتنی ایف آئی آرز کاٹی گئیں کہ ان کا خوف نہیں رہا، حکومت خود جانے والی ہے اس کی ایف آئی آر کہیں اسٹینڈ نہیں کرتی۔

Facebook Comments