بدہ 08 مئی 2024

کورونا وائرس، جرمنی میں لاک ڈاؤن کے نفاذ کا اعلان، کتنے کیسز آچکے ہیں؟

کورونا وائرس، جرمنی میں لاک ڈاؤن کے نفاذ کا اعلان، کتنے کیسز آچکے ہیں؟
فوٹو : رائٹرز

برلن (دھرتی نیوز ڈیسک) جرمنی کی حکومت نے کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے باعث لاک ڈاؤن نافذ کردیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق جرمن چانسلر اینجلا مرکل کی جانب سے ملک میں جزوی لاک ڈاؤن کے نفاذ کا اعلان کیا گیا ہے جو 10 جنوری تک جاری رہے گا۔

جرمن چانسلر نے اعلان کیا ہے کہ جزوی لاک ڈاؤن کے تحت جرمنی میں غیر ضروری سامان بیچنے والی دکانیں بند کردی جائیں گی۔ جرمنی میں ہیئر سیلون اور سکول بدھ سے بند کر دیے جائیں گے۔

جرمن حکام کی جانب سے کمپنیوں سےملازمین کو گھروں سے کام کرنے کی اجازت دینے کی بھی اپیل کی گئی ہے۔

 ورلڈ او میٹرز کے مطابق جرمنی میں اب تک کورونا کے مجموعی طور پر 13 لاکھ 20 ہزار 592 کیسز سامنے آچکے ہیں۔ اس وبا کی وجہ سے جرمنی میں مجموعی طور پر ہلاک ہونے والوں کی تعداد 22 ہزار 171 ہے۔

Facebook Comments