پیر 20 مئی 2024

بھارت کے تین اداکاروں کو طالبان کی جانب سے دھمکیاں دئیے جانے کا انکشاف، کون کونسے اداکارشامل ہیں? آپ بھی جانئے

بھارت کے تین اداکاروں کو طالبان کی جانب سے دھمکیاں دئیے جانے کا انکشاف، کون کونسے اداکارشامل ہیں? آپ بھی جانئے
فوٹو : رائٹرز

نئی دہلی(دھرتی نیوز ڈیسک)بالی وڈ کے اداکار جان ابراہم، ارشد وارثی اور ہدایت کار کبیر خان کو افغان طالبان کی جانب سے قتل کی دھمکیوں کا انکشاف ہوا ہے۔

دھرتی نیوز کے مطابق کبیر خان نے بالی وڈ میں بطور ہدایتکار قدم 2006 میں ایکشن فلم ’کابل ایکسپریس‘ کے ذریعے رکھا اور اس فلم میں جان ابراہم اور ارشد وارثی نے مرکزی کردار ادا کیا۔

اس فلم کے کچھ مناظر افغانستان کے  علاقوں میں بھی فلمائے گئے۔ان مناظر کی عکس بندی کے دوران پیش آنے والی مشکلات سے پردہ اٹھاتے ہوئے کبیرخان نے انکشاف کیا ہے کہ فلم کی افغانستان میں شوٹنگ کے دوران سب کو قتل کی دھمکیاں دی گئی تھیں۔

شوٹنگ روکنے کیلئے طالبان نے دھمکیاں دیں جبکہ بھارتی سفیر نے بھی بتایا کہ افغان طالبان نے ڈیتھ اسکواڈ بھیجا ہے، تاہم افغان حکومت نے ہمیں مکمل سیکیورٹی فراہم کی۔

حکومت کی جانب سے ہمیں 60 مسلح سیکیورٹی اہلکار دیے گئے ۔

Facebook Comments