اتوار 19 مئی 2024

ایئرپورٹ پر جوہی چاولہ کی بالی گم ہوگئی، تلاش میں مدد مانگی تو اُلٹا مذاق بن گیا

ایئرپورٹ پر جوہی چاولہ کی بالی گم ہوگئی، تلاش میں مدد مانگی تو اُلٹا مذاق بن گیا
فوٹو : رائٹرز

ممبئی(دھرتی نیوز) بالی ووڈ اداکارہ جوہی چاولہ کا ایک جھمکا ممبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر گزشتہ روز گم ہو گیا جس پر انہوں نے ایسا کام کر ڈالا کہ سوشل میڈیا صارفین نے ان پر کڑی تنقید شروع کر دی۔

انڈیا ٹائمز کے مطابق جوہی چاولہ نے اپنا جھمکا گم ہونے پر خود پولیس یا ایئرپورٹ انتظامیہ کو رپورٹ کرنے کی بجائے سوشل میڈیا صارفین سے درخواست کر ڈالی کہ وہ پولیس کو رپورٹ کریں اور جھمکا تلاش کرنے میں ان کی مدد کریں۔ 

جوہی چاولہ نے اپنے ٹوئٹر اکاﺅنٹ پر لکھا کہ ممبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر گیٹ نمبر 8، ٹرمینل 2، ڈرائیو وے، ایمریٹس کاﺅنٹر، سکیورٹی چیک، امیگریشن وغیرہ نجانے کس جگہ میرا ایک جھمکا گر گیا ہے۔

برائے مہربانی پولیس کو رپورٹ کرو اور اسے تلاش کرنے میں میری مدد کرو، میں مدد کرنے والے کو انعام بھی دوں گی۔ہیرے کے یہ جھمکے میں گزشتہ 15سال سے روزانہ پہنتی آ رہی ہوں۔

جوہی کی اس ٹویٹ پر گریما گپتا نامی لڑکی نے لکھا کہ ”سی بی آئی کو بلاﺅ۔ شاہ رخ خان کا کیس حل نہیں ہوا۔ اب آپ کا جھمکا ڈھونڈنے کے لیے ہی ہے وہ۔“صندل نامی ایک صارف نے لکھا کہ ”میڈم اپنے دوپٹے میں ایک گرہ لگا دیں، جب تک جھمکا آپ کو واپس نہیں مل جاتا۔

بعض اوقات یہ عمل کام کر جاتا ہے۔“ذوالفقار نامی شخص نے لکھا کہ ”پریشان نہ ہوں۔ یا تو یہ آپ کو واپس مل جائے گا یا پھر کسی کا قرض اتارنے کے کام آ جائے گا۔“

Facebook Comments