پیر 20 مئی 2024

ارطغرل غازی کے مرکزی کردار کو پاکستان بلانے والا شخص ریکارڈ یافتہ ملزم نکلا،کاشف ضمیر پر کون سے مقدمات ہیں ؟

ارطغرل غازی کے مرکزی کردار کو پاکستان بلانے والا شخص ریکارڈ یافتہ ملزم نکلا،کاشف ضمیر پر کون سے مقدمات ہیں ؟
فوٹو : رائٹرز

لاہور(دھرتی نیوز)معروف ڈرامہ سیریز ارتغرل غازی میں مرکزی کردار اداکرنے والے اداکار انگین التان کو پاکستان بلانے والا شخص ریکارڈ یافتہ ملزم نکلا۔

انگین التان کی میزبانی کرنے والاکاشف ضمیر 8مقدمات میں ملوث ہے۔

فوٹوفائل : رائٹرز

تفصیلات کے مطابق معروف ڈرامہ سیریز ارتغرل غازی کے مرکزی کردار انگین التان چند روز قبل پاکستان پہنچے تھے، جہاں انہوں نے وزیراعلی پنجاب سے ملاقات بھی کی تھی۔

تاہم انگین التان کی میزبانی کرنے والاکاشف ضمیر 8 مقدمات میں ملوث ہے،پولیس ذرائع کے مطابق کاشف ضمیر کے خلاف فراڈ،امانت میں خیانت،کار چوری اور ڈکیتی سمیت سنگین مقدمات درج ہیں۔کاشف ضمیر کے خلاف لاہور میں 4 سیالکوٹ اور ٹوبہ ٹیک سنگھ میں 2 دومقدمات درج ہیں۔

فوٹو فائل : رائٹرز

کاشف ضمیر پر لاہور کے تھانہ مزنگ،چوہنگ، سول لائن اور ٹاون شپ میں مقدمات درج ہوئے،ٹوبہ ٹیک سنگھ میں تھانہ صدر گوجرہ اور سٹی ٹوبہ میں مقدمات درج ہوئے،سیالکوٹ کے تھانہ مراد پور اور اگوگی میں بھی لین دین کا مقدمہ درج ہے۔کاشف ضمیر لاہور ،سیالکوٹ اور ٹوبہ میں اشتہاری ہے۔

اس سے قبل کاشف ضمیر نے ترکی میں اداکار انگین التان سے ملاقات کی تھی،ملاقات کے دوران کاشف ضمیر نے اداکار کو ہیرے اور سونے سے بنی لاکھوں روپے مالیت کی انگوٹھی گفٹ کی تھی جبکہ اداکار کی جانب سے ڈرامہ کی عکس بندی کے دوران پہنی گئی تین انگوٹھیاں کاشف ضمیر کو گفٹ کی گئی تھیں۔

 کاشف ضمیر مشہور ٹک ٹاکر اور چوہدری گروپ آف کمپنیز کے ایم ڈی ہیں۔کاشف ضمیر اپنے گلے میں بیش قیمتی سونے کا لاکٹ پہننے کی وجہ سے مشہور ہیں۔

کاشف ضمیر نے ترک اداکار کو پاکستان اپنی کمپنی کا برانڈ ایمبسڈر بنانے کے لئے بلایا تھا اور ایک اندازے کے مطابق اس دورے پر 17 کروڑ سے زائد رقم خرچ ہوئی۔

دورے کے دوران ترک اداکار انگین التان کا کہنا تھا کہ اگر کوئی اچھی سٹوری ملی تو وہ پاکستان میں ضرور کام کرینگے،اپنے ڈرامہ سریز کی تعریف کرنے پر انہوں نے وزیراعظم پاکستان عمران خان کا شکریہ بھی ادا کیا تھا۔

Facebook Comments