بدہ 08 مئی 2024

کیا گلوکارہ نیہا ککڑ حاملہ ہو گئیں؟

کیا گلوکارہ نیہا ککڑ حاملہ ہو گئیں؟

انسٹاگرام پر بھارتی گلوکارہ نیہا ککڑ کی ایک تصویر نے مداحوں کو تذبذب میں مبتلا کر دیا ہے۔ 

حال ہی میں گلوکار روحان پریت سنگھ کے ساتھ شادی کرنے والی گلوکارہ نیہا ککڑ اور ان کے شوہر نے اپنے انسٹاگرام پر ایک تصویر شیئر کی ہے۔

اس تصویر کے کیپشن میں نیہا ککڑ اور روحان پریت سنگھ دونوں نے ہی لکھا  ہے کہ ‘خیال رکھیا کر’۔ 

گلوکارہ نیہا ککڑ کی اس تصویر پر کامیڈین کپل شرما سمیت ساتھی اداکار و گلوکار کی جانب سے بھی انہیں مبارکباد دی جا رہی ہے۔

دوسری جانب تصویر کے کمنٹس سیکشن میں نیہا ککڑ کے مداحوں کی جانب سے بھی سوال کیا جا رہا ہے کہ کیا وہ حاملہ ہو گئی ہیں۔

نیہا ککڑ اور ان کے شوہر روحان پریت کی جانب سے تا حال اس بارے میں کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا ہے۔

Facebook Comments