جمعرات 09 مئی 2024

انس جیسے انسان کیلیے کئی سالوں دعائیں کیں: ثناء خان

انس جیسے انسان کیلیے کئی سالوں دعائیں کیں: ثناء خان

اسلام کی خاطر شوبز کو چھوڑنے والی سابقہ بھارتی اداکارہ ثناء خان نے انڈسٹری چھوڑنے کے بعد عالم دین انس سے شادی کی تھی۔

اب ثناء خان نے شادی کے فیصلے کے حوالے سے بتایا کہ انہوں نے ایک دن کے اندر ہی شادی کرنے کا فیصلہ نہیں کیا بلکہ انس جیسے انسان کے لیے وہ کئی سالوں سے دعائیں کر رہی تھیں۔

ثناء خان نے کہا کہ انس سے ان کی پہلی ملاقات 2017 میں مکہ میں ہوئی تھی اور یہ ایک مختصر سی ملاقات تھی اور اسی دن میں واپس بھارت آئی تھی۔

انہوں نے بتایا کہ انس سے میرا بطور اسلامی اسکالر تعارف ہوا تھا اور میں یہ واضح کرنا چاہتی ہوں کہ وہ مفتی نہیں بلکہ ایک عالم ہیں۔

سابقہ اداکارہ کا کہنا تھا کہ 2018 میں میرا انس سے رابطہ ہوا اور مجھے ان سے مذہب سے متعلق کچھ سوالات پوچھنے تھے پھر اس کے تقریباً ڈیڑھ سال بعد 2020 میں میرا ان سے دوبارہ رابطہ ہوا۔

ثناء خان نے اپنے شوہر انس کی سب سے خاص چیز کے بارے میں بتایا کہ وہ ایک شریف انسان ہیں، ان میں حیا ہے اور وہ کسی بھی معاملے سے چیزیں اخذ کرنے والوں میں سے نہیں ہیں۔

واضح رہے کہ سابقہ اداکارہ ثناء خان رواں سال نومبر میں بھارت کے عالم دین انس سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئیں۔

Facebook Comments