بدہ 08 مئی 2024

اچانک شادی کرکے مداحوں کو سرپرائز کرنے والی نیہا ککڑ حاملہ ہوگئیں

اچانک شادی کرکے مداحوں کو سرپرائز کرنے والی نیہا ککڑ حاملہ ہوگئیں
فوٹو : رائٹرز

 ممبئی (دھرتی نیوز ڈیسک) اچانک شادی کرکے مداحوں کو سرپرائز کرنے والی بھارتی گلوکارہ نیہا ککڑ حاملہ ہوگئیں۔

نیہا ککڑ نے انسٹاگرام پر اپنے شوہر روہن پریت سنگھ کے ساتھ اپنی ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں ان کا بے بی بمپ دیکھا جاسکتا ہے۔

انہوں نے یہ تصویر شیئر کرتے ہوئے ’خیال رکھیا کر‘ کا ہیش ٹیگ استعمال کیا۔

ان کی اس پوسٹ پر ان کے شوہر روہن پریت سنگھ نے جواب دیتے ہوئے لکھا کہ ’اب تو کچھ زیادہ ہی خیال رکھنا پڑے گا نیہو۔‘

نیہا ککڑ کی اسی پوسٹ پر ان کے بڑے بھائی ٹونی ککڑ نے کمنٹ کرتے ہوئے کہا ’میں ماما بن جاؤں گا۔‘

خیال رہے کہ 32 سالہ گلوکارہ نے 24 اکتوبر کو 25 سالہ گلوکار روہن پریت سنگھ کے ساتھ اس انداز میں شادی کی تھی کہ لوگ پہلے تو یہی سمجھتے رہے کہ شاید دونوں گانے کی شوٹنگ کر رہے ہیں۔

Facebook Comments