بدہ 08 مئی 2024

اداکارہ ثنا خان نے شوبز انڈسٹری کیوں چھوڑی؟ شوہر مفتی انس سید نے بتادیا

اداکارہ ثنا خان نے شوبز انڈسٹری کیوں چھوڑی؟ شوہر مفتی انس سید نے بتادیا
فوٹو : رائٹرز

اسلام آباد(دھرتی نیوز)شوبز سٹار ثنا خان سے شادی کرنے والے مفتی انس سید کا کہنا ہے کہ میرا ثناء کو فلم انڈسٹری چھڑوانے میں کوئی ہاتھ نہیں ہے بلکہ یہ ان کا ذاتی فیصلہ ہے۔

دھرتی نیوز کے مطابق بالی وڈ کی سابق اداکارہ ثناء خان شوبز سے کنارہ کشی اختیار کر چکی ہیں۔عالم دین مفتی انس سید سے رشتہ ازدواج سے منسلک ہونے والی بالی وڈ اداکارہ اپنی شادی کے حوالے سے بہت خوش ہیں اور انہوں نے اس حوالے سے ایک بیان بھی دیا تھا کہ انس جیسے شخص کے لیے کئی سال دعائیں کیں۔

انس سید نے کہا کہ میں نے کبھی ثناء سے اس طرح زندگی گزارنے کو نہیں کہا، اس نے 6 ماہ قبل سوشل میڈیا کے ذریعے حجاب کرنے کا اعلان کیا تو لوگوں نے سوچا کہ شاید اداکارہ نے ایسا کورونا اور کام نہ ہونے وجہ سے کیا ہے،لیکن وہ ہمیشہ سے ہی اس شعبے سے جان چھڑانا چاہتی تھی۔

انہوں نے مزید بتایا کہ میں چاہتا تھا کہ ثناء اپنے پیشے کو چھوڑنے میں کچھ وقت لے لیکن اس نے اتنی جلدی انڈسٹری چھوڑنے کا اعلان کر کے مجھے بھی حیران کر دیا۔میں نے اللہ سے دعا کی کہ مجھے ثناء سے شادی کرنی ہے اور اس نے میری دعا قبول کر لی، میں سمجھتا ہوں کہ میں اگر کسی اور کے ساتھ شادی کرتا تو شاید اس قدر خوش نہیں ہوتا۔

Facebook Comments