بدہ 08 مئی 2024

سوشل میڈیا سٹار والیا نجیب کی شوہر کے ساتھ ڈانس ویڈیو نے دھوم مچادی

سوشل میڈیا سٹار والیا نجیب کی شوہر کے ساتھ ڈانس ویڈیو نے دھوم مچادی
فوٹو : رائٹرز

اسلام آباد(دھرتی نیوز)سوشل میڈیا سٹار والیا نجیب کی اپنے شوہر کے ساتھ ڈانس ویڈیو وائرل ہوگئی ۔

ڈانس ویڈیو کو اب تک لاکھوں لوگ دیکھ چکے ہیں،ویڈیو میں دونوں کو پاکستانی گانے پر ڈانس کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

والیا نجیب معروف فوٹو گرافر ہیں اور اپنا اسٹوڈیو چلاتی ہیں۔والیا نجیب نے رواں سال شادی کی تھی۔

دونوں میاں بیوی سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر اکثر اپنے مداحوں کے سوالات کا جواب دیتے ہیں۔

انسٹا گرام پر پوسٹ کی جانے والی ویڈیو میں والیا نجیب کو شوہر فیضان سمیر کے ساتھ عمیر جسوال کے گانے ’’گاگر‘‘ پر ڈانس کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

Facebook Comments