بدہ 08 مئی 2024

عملے پر برسنے والے ٹام کروز خود کونسا ماسک استعمال کرتے ہیں؟

عملے پر برسنے والے ٹام کروز خود کونسا ماسک استعمال کرتے ہیں؟

ہالی وڈ کے سپر اسٹار اور معروف ایکشن ہیرو ٹام کروز کے ڈانٹنےکے باعث ان کی زیر تکمیل فلم ‘مشن امپاسیبل 7’ کے عملے کے 5 افراد کام چھوڑ گئے جس کے بعد سے ٹام کروز خبروں کی زینت بنے ہوئے ہیں۔

فلم مشن امپاسیبل 7 کی شوٹنگ کے دوران ایکشن ہیرو ٹام کروز کو جو ماسک پہنے دیکھا گیا ہے اس کی تجویز سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول اور پری ونشن کی جانب سے نہیں دی گئی تھی۔

ٹام کروز کو فلم کی شوٹنگ کے دوران جو ماسک پہنے دیکھا گیا ہے اس کی قیمت 14.99 ڈالرز ہے جس میں کاربن فلٹرز اور بریتھنگ والوز ہیں۔

اس ماسک کو بنانے والوں کا کہنا ہے کہ یہ ماسک فزیکل ایکٹیویٹی یعنی کسی جسمانی کام کرتے دوران پہنا جاتا ہے کیونکہ اس کے والوز کو گرم اور نَم سانس کو فوری نکالنے کے لیے بنایا گیا ہے۔

آسان الفاظ میں یہ ماسک کورونا وائرس کے بچاؤ کے لیے مددگار ثابت نہیں ہوتا اور اسے پہننے کے باوجود بھی کورونا وائرس کا پھیلاؤ ممکن ہے۔

سی ڈی سی نے بھی اس طرح کے والوز والے ماسک کے حوالے سے خبردار کر رکھا ہے کہ یہ آپ کو کورونا وائرس سے نہیں بچا سکتا اور اس کو لگانے کے بعد بھی کورونا وائرس کا پھیلاؤ ممکن ہے کیونکہ اس میں لگے والوز سانس کے ذریعے باہر آنے والے قطروں کو باہر نکلنے سے نہیں روک سکتے۔

Facebook Comments