اتوار 19 مئی 2024

”اگر موقع ملے تو میں رنویر سنگھ کے ساتھ یہ کام کرنا چاہوں گی “ سنی لیون نے خواہش ظاہر کر دی

”اگر موقع ملے تو میں رنویر سنگھ کے ساتھ یہ کام کرنا چاہوں گی “ سنی لیون نے خواہش ظاہر کر دی

ممبئی (دھرتی نیوز انٹرنیشنل ڈیسک) بالی ووڈ کی اداکارہ سنی لیو ن نے کہاہے کہ اگر انہیں کسی ادا کار کے ساتھ فیشن شو میں ریمپ پر واک کرنے کا موقع ملے تو وہ اداکار ” رنویر سنگھ “ ہوں گے ۔

بالی ووڈ کی بولڈ اداکارہ سنی لیونی نے وبائی مرض کے باعث لمبی چھٹیاں گزاریں لیکن اب وہ کام میں واپس آ گئی ہیں اور انہوں نے ” ویریچوئل بومبے ٹائمز “ کے فیشن ویک میں ریمپ پر کیٹ واک کر کے مداحوں کے دلوں کو چھو لیا ہے ۔ انہوں نے فیشن ویک میں معروف بھارتی ڈیزائنر ” مہیکا میر پوری “ کے ملبوسات کی نمائش کی اور وہ فیشن شو کی ٹاپر بھی تھیں ۔

سنی لیون نے فیشن ویک سے متعلق اپنے احساسات بتاتے ہوئے کہا کہ ” اس میک اور بالوں کے بہترین سٹائل کے باعث میں بہت ہی شاندار محسوس کر رہی ہوں ، شوبز میں واپس آنا بہت ہی پیارے احساسات ہیں ، لاک ڈاﺅن کی وجہ سے گھر میں صرف کھانا پکانا اور صفائی ستھرائی ہی چلتی تھی ۔سوال کا جواب دیتے ہوئے سنی لیون کا کہناتھا کہ جب میں نے پہلی مرتبہ ریمپ پر واک کی تو میں بہت ہی گھبرائی ہوئی تھی ، میں نے ٹی وی پر ماڈلز کو ریمپ پر چلتے ہوئے دیکھا تھا لیکن آج میں خود سے یہ کرنے جارہی ہوں ،میرا قد زیادہ لمبا نہیں ہے جس کے باعث مجھے کم تر ہونے کا احساس کھائے جاتا تھا ، میں بھارت میں پہلا شو ” روہت ورما “ کیلئے کیا تھا ،روہت شرما نے مجھے شو کیلئے لیا اور پھر بہت زیادہ محبت نچھاور کی اور وہ اب تک بھی کرتے ہیں ۔

بھارتی رپورٹر نے سنی لیون سے سوال کیا کہ اگر آپ کو کسی ایک اداکار کے ساتھ ریمپ پر چلنے کا موقع دیا جائے تو وہ کون ہو گا؟ اس پر سنی لیون نے نہایت دلچسپ جواب دیتے ہوئے کہا کہ وہ اداکار ” رنویر سنگھ“ ہوں گے کیونکہ لوگوں کی ساری توجہ ان پر ہی ٹکی ہوئی ہو گی اور اگر ریمپ پر چلتے ہوئے میں گر بھی جاتی ہوں تو کو ئی بھی غور نہیں کرے گا ۔

Facebook Comments