جمعہ 17 مئی 2024

پنجاب میں کرونا کیسزمیں اضافہ، کتنے شہروں میں لاک ڈاؤن؟

پنجاب میں کرونا کیسزمیں اضافہ، کتنے شہروں میں لاک ڈاؤن؟

پنجاب میں کرونا وائرس کے بڑھتے کیسز پر 6 شہروں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا ہے۔لاک ڈاؤن کا نفاذ 31 دسمبر 2020 تک رہے گا۔

پنجاب کے محکمہ پرائمری اور سیکنڈری ہیلتھ کیئر کی جانب سے صوبے بھر میں کرونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے باعث لاہور کے 22،راول پنڈی کے 9 علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا ہے۔

دوسری جانب گوجرانوالہ کے 4، گجرات کے 3 علاقوں میں بھی اسمارٹ لاک ڈاؤن لگایا گیا ہے۔ لاہور میں علامہ اقبال ٹاؤن نشتر بلاک،ستلج بلاک،مسلم ٹاؤن وحدت روڈ،لاہورکینٹ گلدشت ٹاؤن کےعلاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ رہے گا۔

لاہورکےرضوان گارڈن،لاہورمیڈیکل ہاؤسنگ اسکیم،ڈیفنس فیز1 اور 2 کی مختلف گلیوں کوبھی اسمارٹ لاک ڈاؤن کےدوران بندرکھا جائے گا۔عسکری 10، کیولری گراؤنڈ، آفیسرکالونی،گرین ٹاؤن،ٹاؤن شپ،خیابانِ امین، جوہر ٹاؤن،واپڈا ٹاؤن کےمختلف مقامات کےاندر مقامات کوبھی بندکردیا گیا ہے۔

راول پنڈی میں مسلم ٹاؤن، بوسٹن روڈ، مورگاہ روڈ، ائیرپورٹ ہاؤسنگ سوسائٹی میں اسمارٹ لاک ڈاؤن لگایا گیا ہے۔گوجرانوالہ اسلامیہ کالج روڈ، سیٹیلائٹ ٹاؤن، چک لدھے والا، شریف فارم راہوالی میں بھی اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ رہے گا

گجرات کا علاقہ چک ملک پور چھرا میں بڑھتے ہوئے کرونا کیسز کے پیش نظر بند کر دیا گیا ہے۔

لاک ڈاؤن کے دوران ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کا حکم دیا گیا ہے، جب کہ اس دوران ان علاقوں کے خارجی اور داخلی راستوں کو بھی مکمل سیل رکھا جائے گا۔ کسی کو ان علاقوں میں آنے اور جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔

متاثرہ علاقوں میں ادویات کے اسٹورز، جنرل اسٹور، تندور اور ایمرجنسی سروس کی دکانیں کھلی رہیں گی

Facebook Comments