پیر 20 مئی 2024

شوہر سے پہلی ملاقات کب اور کہاں ہوئی ؟ شادی کے بعد سابق ماڈل و اداکارہ ثناءخان نے تفصیلات شیئرکردیں

شوہر سے پہلی ملاقات کب اور کہاں ہوئی ؟ شادی کے بعد سابق ماڈل و اداکارہ ثناءخان نے تفصیلات شیئرکردیں
فوٹو : رائٹرز

ممبئی(دھرتی نیوز ڈیسک) شوبز کی چکاچوند سے کنارہ کش ہو کر اسلام کی طرف راغب ہونے اور ایک عالم دین کے ساتھ شادی کرنے والی سابق ماڈل و اداکارہ ثناءخان نے اپنے شوہر کے ساتھ ملاقات اور شادی کے متعلق تفصیلات دنیا کو بتا دی ہیں۔

سیاست ڈیلی کے مطابق ثناءخان، جس نے سوشل میڈیا اکاﺅنٹس پر اپنا نام تبدیل کرکے ’سیدہ ثناءخان‘ کر لیا ہے، کا کہنا ہے کہ وہ اپنے شوہر انس کے ساتھ پہلی بار مکہ مکرمہ میں ملی تھی۔ان کی یہ ملاقات 2017ءمیں ہوئی تھی۔

ثناءخان کا کہنا تھا کہ ”ہماری پہلی ملاقات بہت مختصر رہی۔ اس روز میں بھارت واپس آ رہی تھی۔اس ملاقات میں انس کا میرے ساتھ تعارف ایک عالم دین کے طور پر کرایا گیا تھا۔

اس کے بعد 2018ءکے آخر میں میں نے انس سے دوبارہ رابطہ کیا اور ان سے مذہب کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔

پھر ہمارا رابطہ ختم ہو گیا اور 2020ءمیں ایک بار پھر ہماری بات چیت شروع ہوئی۔ میں ہمیشہ سے اسلام کی طرف جھکاﺅ رکھتی تھی اور اس کے متعلق معلومات حاصل کرنے کی خواہش مند رہتی تھی۔

انس کے ساتھ شادی اچانک ہونے والا فیصلہ نہیں تھا۔ میں کئی سالوں سے انس جیسے آدمی کے لیے ہی دعا کرتی آ رہی تھی کہ وہ میرے زندگی میں آئے۔“

 ثناءخان کا کہنا تھا کہ” انس کی جو بات مجھے سب سے زیادہ اچھی لگتی ہے وہ یہ ہے کہ وہ شریف ہیں اور ان میں حیاءہے۔

انس کی جس بات نے مجھے سب سے زیادہ متاثر کیا، انہوں نے مجھ سے کہا تھا کہ اگر کوئی اچھی چیز گٹر میں گر جائے تو اسے باہر نکالے بغیر آپ 10بالٹی پانی ڈال دو وہ صاف نہیں ہو گی لیکن اگر آپ اسے گٹر سے نکال کر ایک گلاس پانی ڈالو گے تو وہ صاف ہو جائے گی۔ ان کی اس بات نے مجھے بہت متاثر کیا اور میں نے شوبز انڈسٹری چھوڑ کر ان کے ساتھ شادی کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ “

Facebook Comments