منگل 07 مئی 2024

سندھ میں کورونا وائرس کی شدت میں اضافہ ، مراد علی شاہ نے عوام سے ایسی اپیل کردی کہ پی ڈی ایم قیادت بھی پریشان ہو جائے

سندھ میں کورونا وائرس کی شدت میں اضافہ ، مراد علی شاہ نے عوام سے ایسی اپیل کردی کہ پی ڈی ایم قیادت بھی پریشان ہو جائے
فوٹو : رائٹرز

کراچی (دھرتی نیوز)وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نےصوبے میں  کورونا وائرس  کی شدت میں اضافے پر عوام پر زور دیتے ہوئے کہا ہےکہ  وہ حکومت کی جانب سے جاری کردہ ایس او پیز کی پابندی کریں،گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وباء کے نتیجے میں 19 مریض انتقال کر گئے ہیں جبکہ 644 نئے کیسز رپورٹ  ہوئےہیں

تفصیلات کے مطابق وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے صوبے میں کورونا وائرس کی صورتحال بیان کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں دس ہزار دو سو چونتیس  نمونوں کی جانچ کی گئی جس کے نتیجے میں 644 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جوکہ تشخیص  کی شرح کا 6.3 فیصد ہے۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 19  مریض انتقال کرگئے  جس سے انتقال کرنے والوں کی  مجموعی تعداد تین ہزار 325 ہو گئی ہے جوکہ اموات کی شرح کا 1.6 فیصد ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب تک بائیس لاکھ اکتالیس ہزار 964  نمونوں کی جانچ کی جا چکی ہے اور دو لاکھ پانچ ہزار 484 کیسز سامنے آ چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید872مریض صحت ہوئے ہیں جس سے صحتیاب افراد کی تعداد ایک لاکھ اکیاسی ہزار 602 ہوگئی ہے جو کہ  بحالی کی شرح  کا88 فیصد ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت20 ہزار 530  مریض زیر علاج ہیں  جن میں سے19ہزار 707گھروں میں،13  آئسولیشن سینٹرز  میں  اور810مریض مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں،708مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے جن میں سے89مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔

 وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہاکہ 644نئے کیسز میں سے514 کا تعلق کراچی سے ہے جن میں ضلع شرقی 158،ضلع جنوبی 129، ضلع وسطی 114، ضلع ملیر 48، ضلع کورنگی 37 اور ضلع غربی میں سے 28 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اسی طرح حیدرآباد23، ٹھٹھہ 9، قمبر8،خیرپور اور ٹنڈومحمد خان7-7،میرپورخاص اور نوشہروفیروز6-6،گھوٹکی، جامشورو، لاڑکانہ اور مٹیاری5-5،دادو اور شہید بینظیرآباد4-4،سکھر3، شکارپور اور ٹنڈوالہیار 2-2،کشمور اور سانگھڑ میں سے1-1، کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

وزیراعلی سندھ  نے  صوبے کے عوام پر زور دیتے ہوئے کہا کہ  وہ حکومت کی جانب سے جاری کردہ ایس او پیز کی پابندی کریں۔

Facebook Comments