اتوار 19 مئی 2024

بلوچستان: تربت کے بعد ایک اور جیل میں بھی کورونا پھیل گیا

بلوچستان: تربت کے بعد ایک اور جیل میں بھی کورونا پھیل گیا

کوئٹہ(دھرتی نیوز) بلوچستان کی جیلوں میں کورونا وائرس پھیلنے لگا اور تربت جیل کے بعد کوئٹہ کی ڈسٹرکٹ جیل میں بھی قیدی کورونا وائرس میں مبتلا پائے گئے۔

محکمہ جیل کے حکام کے مطابق کوئٹہ کی ڈسٹرکٹ جیل میں کیے گئے کورونا ٹیسٹ میں 8 قیدی کورونا میں مبتلا پائے گئے۔

جیل حکام کے مطابق آٹھوں قیدیوں کو جیل کے علیحدہ بیرکس میں قرنظینہ کر کے علاج شروع کر دیا گیا ہے جب کہ تربت جیل میں کورونا کا شکار ہونے والے 31 قیدیوں میں سے 5 صحت یاب ہو گئے ہیں۔

تربت جیل میں اس وقت 26 قیدی اور عملے کے 7 اہلکار کورونا وائرس کا شکار ہیں۔ 

محکمہ جیل کے حکام کے مطابق صوبے کی دیگر جیلوں سے ابھی تک کورونا کا کوئی مریض قیدی سامنے نہیں آیا ہے۔

Facebook Comments