جمعہ 03 مئی 2024

”شکست سے زیادہ مایوس نہیں ہوں“ محمد رضوان نے حیران کن بات کہہ دی

”شکست سے زیادہ مایوس نہیں ہوں“ محمد رضوان نے حیران کن بات کہہ دی
فوٹو : رائٹرز

لاہور (دھرتی نیوز) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے کہا ہے کہ نیوزی لینڈ نے ہم سے زیادہ اچھا کھیلا اور جیت گئے، ابتدا میں وکٹیں حاصل کرنے کیلئے اچھی فیلڈنگ کرنا اہم ہے، شکست سے زیادہ مایوس نہیں، یہ ٹیسٹ کرکٹ کا حسن ہے۔

تفصیلات کے مطابق کپتان محمد رضوان نے ماﺅنٹ منگنوئی ٹیسٹ میں میزبان ٹیم نیوزی لینڈ سے شکست کے بعد کہا کہ نیوزی لینڈ نے پورا ٹیسٹ میچ اچھا کھیلا، ہم ابھی بھی سیریزمیں ہیں، ہم نے برا نہیں کھیلا۔ محمد رضوان کا کہنا تھا کہ نیل ویگنر تعریف کروں گا کہ وہ انجری کے باوجود میچ کھیلے، ہمیں اپنی باﺅلنگ میں کچھ بہتری کی ضرورت ہے۔

 واضح رہے کہ ماﺅنٹ منگنوئی ٹیسٹ میں میزبان ٹیم نیوزی لینڈ نے پاکستان کو101رنز سے شکست دیدی ہے۔ ٹیسٹ کے پانچویں اور آخری روز پاکستانی بیٹسمینوں نے نیوزی لینڈ کے باﺅلرز کے خلاف سخت مزاحمت کی تاہم فواد عالم اور محمد رضوان کے آﺅٹ ہوجانے کے بعد پاکستان کو میچ بچانا مشکل ہوگیا تھا۔

Facebook Comments