جمعہ 03 مئی 2024

بھارتی لیجنڈ سچن ٹنڈولکر کی ثقلین مشتاق کو سالگرہ کی مبارکباد

بھارتی لیجنڈ سچن ٹنڈولکر کی ثقلین مشتاق کو سالگرہ کی مبارکباد
فوٹو : رائٹرز

لاہور (دھرتی نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق آف سپنر ثقلین مشتاق کو بھارتی لیجنڈ کرکٹر سچن ٹنڈولکر کی جانب سے خصوصی سالگرہ کی مبارکباد دی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق 47 سالہ سچن ٹنڈولکر نے سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر اپنی ثقلین مشتاق کے ہمراہ یادگار تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’ثقلین مشتاق آپ کو سالگرہ کی بہت بہت مبارکباد!‘۔ انہوں نے ثقلین مشتاق کے آنے والے برس کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

جواب میں ثقلین مشتاق نے کہا کہ ’آپ کی دعاؤں کا شکریہ لیجنڈ، آپ کے پیغام نے میرا دن مزید خاص بنادیا۔‘

جواب میں ثقلین مشتاق نے کہا کہ ’آپ کی دعاؤں کا شکریہ لیجنڈ، آپ کے پیغام نے میرا دن مزید خاص بنادیا۔‘

واضح رہے کہ ’دوسرا کا موجد‘ ثقلین مشتاق نے گزشتہ روز اپنی 44 ویں سالگرہ منائی، انہیں کرکٹ تاریخ کے بہترین سپن باؤلر میں سے ایک سمجھا جاتا ہے۔

ثقلین مشتاق ون ڈے میں 200 اور 250 وکٹ کے سنگ میل تک پہنچنے والے تیز ترین کھلاڑی تھے۔

انہوں نے 1995 اور 2004 کے درمیان 49 ٹیسٹ اور 169 ون ڈے کھیلے اور 496 وکٹیں لیں اور اس کے ساتھ ہی انہوں نے مارچ 2001 میں نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ میچ کی سنچری بھی بنائی تھی۔

Facebook Comments