جمعہ 03 مئی 2024

انڈین ٹیم کے سابق کپتان اظہر الدین حادثے کا شکار، ٹائر نکلنے سے گاڑی الٹ گئی

انڈین ٹیم کے سابق کپتان اظہر الدین حادثے کا شکار، ٹائر نکلنے سے گاڑی الٹ گئی
فوٹو : رائٹرز

جے پور (دھرتی نیوز ڈیسک) بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد اظہرالدین کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا ہے تاہم وہ اس حادثے میں محفوظ رہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اظہر الدین اپنے اہلخانہ کے ہمراہ راجستھان کے شہر رننتھ بھور جا رہے تھے کہ ان کی گاڑی کوٹہ میگا ہائی وے پر حادثے کا شکار ہوگئی۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ اظہرالدین کی گاڑی کا ٹائر نکل گیا جس کے باعث وہ بے قابو ہو کر قریبی ڈھابے میں گھس گئی۔

حادثے میں گاڑی الٹنے کے باوجود اظہرالدین اور ان کی فیملی محفوظ رہی تاہم ڈھابے پر کام کرنے والا 40 سالہ شخص زخمی ہوگیا۔

حادثے کے بعد اظہرالدین اور ان کی فیملی کو دوسری گاڑی سے ہوٹل جبکہ زخمی شخص کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

Facebook Comments