جمعہ 03 مئی 2024

سابق فاسٹ باؤلرمحمد آصف نے سینیٹر فیصل جاوید پر سنگین الزام عائد کرتے ہوئے بڑا دعویٰ کردیا

سابق فاسٹ باؤلرمحمد آصف نے سینیٹر فیصل جاوید پر سنگین الزام عائد کرتے ہوئے بڑا دعویٰ کردیا
فوٹو : رائٹرز

اسلام آباد(دھرتی نیوز)سابق ٹیسٹ کرکٹر اور فاسٹ باولر محمد آصف نے حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور وزیراعظم عمران خان کے قریبی دوست سینیٹر فیصل جاوید خان پر سنگین الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم وقار یونس، مصباح الحق اور یونس خان کی ٹیم نہیں ہے بلکہ ٹیم کے کھلاڑیوں کا انتخاب  سینیٹر فیصل کرتے  ہیں۔

دھرتی نیوز کے مطابق نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سابق کرکٹر محمد آصف نے کہا کہ وقار یونس، مصباح الحق اور یونس خان بطور کوچ ناکام ثابت ہوئے ہیں،کھلاڑیوں کا سارا زور نیٹ پریکٹس پر لگوایا جائے گا تو ٹیم کیسے جیتے گی؟

کھلاڑیوں پر حد سے زیادہ بوجھ ڈالاجارہا ہے،ٹیم میں سارے کھلاڑی یس سر کرنے والے ہیں اور فاسٹ باؤلرز نا پختہ ہیں۔

محمد آصف کا مزید کہنا تھا کہ کوچز ٹور کے دوران کھلاڑیوں کی تکنیک تبدیل کرانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

Facebook Comments