جمعہ 26 اپریل 2024

امریکا میں تاریخ کا تاریک دور، ملک کو لے ڈوبا صدر ٹرمپ کا غرور

انتخابات کے بعد بھی غیر یقینی کا راج، نو منتخب صدر کے حلف لینے میں چند روز باقی رہ گئے ہیں لیکن صورت حال غیر یقینی کا شکار ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ٹرمپ کے حامی انہی کی طرح ضد پر اترا آئے،  مزید ہنگاموں اور احتجاج کی دھمکی دے دی ہے۔

سوشل میڈیا پر اپنی دھمکیوں میں حامیوں کا کہنا تھا کہ وہ حکومتی دفاتر کو نشانہ بنائیں گے جبکہ پولیس  اور حکومتی اہلکاروں کو بھی قتل کریں گے، صرف ٹرمپ ہی بیس جنوری کو نئے صدر کے عہدے کا حلف اٹھائیں گے ورنہ ہم واشنگٹن کو آگ  لگا کر نیچے گرا دیں گے اور کل دوبارہ دھاوا بولیں گے۔

ان دھمکیوں کے بعد سیکورٹی اداروں میں کھلبلی مچ گئی ہے، حکام نے سیکورٹی سخت کرنے کی تیاری شروع کردی ہے۔

دوسری جانب امریکی ايوان نمائندگان میں ڈیمور کریٹس کے ارکان نے پیر کو صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مواخذے کی تحريک لانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
نومنتخب صدر جو بائیڈن نے ٹرمپ کے حلف برداری میں شرکت نہ کرنے کے فیصلے کو اچھا فیصلہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ پہلی بات ہے جس پر وہ ٹرمپ سے متفق ہیں۔

دوسری جانب ٹرمپ کے لیے ایک اور مشکل کھڑی ہوگئی ہے، ان کا ٹوئٹر اکاؤنٹ مستقل بنیادوں پر بند کردیا گیا ہے۔

Facebook Comments