جمعرات 02 مئی 2024

اداکارہ کنزا ہاشمی کی ’لیک ویڈیو‘ ریلیز

لیک ،ویڈیو

کراچی (دھرتی نیوز) پاکستانی اداکارہ کنزا ہاشمی کی شارٹ فلم ’لیک ویڈیو‘ جاری کردی گئی ہے۔

کنزا ہاشمی کی مختصر دورانیے کی فلم ’لیک ویڈیو‘ ایک ایسے سماجی مسئلے کے گرد گھومتی ہے جو آج کل نوجوانوں میں بہت عام ہوچکا ہے۔ اس میں منگیتر کی جانب سے غیر اخلاقی تصاویر کے مطالبے کو دکھایا گیا ہے۔

کنزا ہاشمی جو کہ اس فلم میں میرب کا کردار نبھا رہی ہیں وہ اپنے منگیتر کے مطالبے پر اسے اپنی غیر اخلاقی ویڈیو بھیج دیتی ہیں جو بعد میں سوشل میڈیا پر لیک ہوجاتی ہے۔ غیر اخلاقی مواد سامنے آنے کے بعد ایک لڑکی کو کس قسم کے مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے، اس مختصر فلم میں اس کو خوبصورتی کے ساتھ دکھایا گیا ہے۔

اداکارہ کنزا ہاشمی کا کہنا ہے کہ یہ ایک ایسی فلم ہے جس کو دیکھنے کے بعد آپ سوشل میڈیا پر کچھ بھی پوسٹ کرنے سے پہلے دو بار سوچنے پر مجبور کرتی ہے۔

https://youtu.be/HQD4_5ZF0gk

Facebook Comments