پیر 20 مئی 2024

ن لیگ کاالیکشن کمیشن کے سامنے پی ڈی ایم کے احتجاج میں شرکت کا اعلان

احتجاج

اسلام آباد(دھرتی نیوز)  پاکستان مسلم لیگ (ن) 19 جنوری کو الیکشن کمیشن کے باہر پی ڈی ایم کے احتجاجی مظاہرے میں بھرپور حصہ لے گی۔

طاہرہ اورنگزیب کی رہائش گاہ پر مسلم لیگ (ن) سٹی کی تنظیم اور پارٹی ٹکٹ ہولڈرز کا اہم تنظیمی اجلاس میں احتجاج میں شرکت کی حکمت عملی طے کرلی۔ فارن فنڈنگ کیس میں چھ سال سے التواءکے خلاف اور مقدمے کے جلد فیصلے کے لیے پی ڈی ایم احتجاج کرے گی۔

اجلاس میں پی ڈی ایم کے الیکشن کمیشن کے سامنے احتجاج میں پارٹی کی شرکت کے امور پر مشاورت کی گئی، مختلف ذمہ داریاں سونپی گئیں۔

فیصلہ کیا گیا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) 19 جنوری کو الیکشن کمیشن کے باہر پی ڈی ایم کے احتجاجی مظاہرے میں بھرپور حصہ لے گی۔

Facebook Comments