جمعہ 26 اپریل 2024

مالٹا اور اس کے جوس کے جادوئی فوائد

مالٹا

مالٹا عام طور پر سردیوں کے موسم میں دستیاب ہوتا ہے جس کے جوس میں  آپ کے جسم کو صحت و تندرست بنانے کےلئے کئی جا دوئی فوائد مو جو دہیں۔

ایک بین الاقوامی شہرت کے حامل  میگزین میں شائع ہونے والی تحقیق میں مالٹا اور اس کے جوس کے جادوئی فوائد پر روشنی ڈالی گئی ہے۔

مالٹے اور اس کا جوس وٹامن سی کی بڑی مقدار رکھتا ہے، جو انسانی جسم میں آئرن کی اضافی پیداوار کو روکتے اور خون کی گردش سمیت تیزی میں بھی اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

مالٹے میں وٹامن سی کے علاوہ وٹامن اے کی بھی بڑی مقدار ہوتی ہے، جبکہ دیگر کئی اجزا جیسے میگنیشم، تانبا، پوٹاشیم، کلورین اورسوڈیم بھی پائے جاتے ہیں جو انسانی صحت کے لیے بہت مفید ہیں۔

تحقیق میں کہا گیا ہے کہ مالٹے کا جوس روزانہ ایک گلاس پینے سے ڈیمنشیا جیسی بیماری سے شفا حاصل ہوسکتا ہے اور اس کے لاحق ہونے کے امکانات بھی کم ہوجاتے ہیں۔

Facebook Comments