جمعہ 26 اپریل 2024

آسڑیلیا بمقابلہ انڈیا،تیسرے سنسنی خیز ٹیسٹ میچ کا نتیجہ سامنے آگیا

ٹیسٹ

سڈنی(دھرتی نیوز)آسڑیلیا اور انڈیا کے درمیان کھیلا جانے والا تیسرا ٹیسٹ میچ سنسنی خیز مقابلے کے بعد ڈرا ہوگیا

تیسرے ٹیسٹ کے آخری روز آسڑیلیا کو جیت کے لئے آٹھ وکٹیں درکار تھیں،تاہم چتیش ورپجارا اور رشبھا پنت کی بہترین بیٹنگ کی بدولت آسڑیلیا مزید تین وکٹیں ہی حاصل کرسکا اور یوں میچ بغیر کسی نتیجے کے ختم ہوگیا۔بھارت کی جانب سے پنت نے 97 اور پجارا نے 77رنز کی اننگز کھیلی۔

آسڑیلیا نے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں 338 اور دوسری اننگز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 312 رنز بنا کر اننگز ڈیکلئیر کردی تھی جبکہ انڈیا نے پہلی اننگز میں 244 اور دوسری اننگر میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 334 رنز بنائے۔بہترین بیٹنگ پر سٹیون سمتھ کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

 دونوں ٹیموں کے درمیان ٹیسٹ سیریز ایک ایک سے برابر ہے،دونوں ٹیموں کے درمیان چوتھا اور آخری ٹیسٹ میچ 15 جنوری سے برسبین میں شروع ہوگا۔

Facebook Comments