پیر 20 مئی 2024

منی لانڈرنگ کیس،شہبازشریف کے وکیل اورپراسیکیوٹر میں تلخ کلامی

شہبازشریف

لاہور(دھرتی نیوز) احتساب عدالت میں منی لانڈرنگ کیس میں شہبازشریف کے وکیل اورپراسیکیوٹر نیب کے درمیان تلخ کلامی ہوگئی،عدالت نے شہبازشریف کے وکیل اورپراسیکیوٹر کو خاموش کرادیا۔

دھرتی نیوزکے مطابق احتساب عدالت لاہور میں شہبازشریف خاندان کیخلاف منی لانڈرنگ کیس کی سماعت جاری ہے ،احتساب عدالت کے ایڈمن جج جوادالحسن کیس کی سماعت کررہے ہیں،دوران سماعت شہبازشریف کے وکیل اورپراسیکیوٹر میں تلخ کلامی ہوگئی۔

شہبازشریف کے وکیل امجد پرویز نے کہاکہ آپ باربار گواہ پر جرح کے درمیان مداخلت کررہے ہیں،پراسیکیوٹر نیب ن کہاکہ سوال ختم ہونے پر بولااب آپ سانس لینے پر بھی پابندی لگادیں،عدالت نے شہبازشریف کے وکیل اورپراسیکیوٹر کو خاموش کرادیا، فاضل جج نے کہاکہ اگرکوئی غلط کرتاہے تو میں موجود ہوںفکر نہ کریں ۔

Facebook Comments