جمعہ 26 اپریل 2024

مولانا فضل الرحمان کو پیزے کی پیشکش نہ کرنے پر اعتراض،بابراعوان بھی میدان میں آگئے

میدان

اسلام آباد (دھرتی نیوز)وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے پارلیمانی امور بابراعوان نے کہا ہے کہ اپوزیشن اتحاد (پی ڈی ایم) 100 دن کے اندر ہی اپنی موت آپ مرگیا۔

صحافی نے بابراعوان سے سوال کیا کہ مولانا فضل الرحمان نے کل پیزا نہ کھلانے کا شکوہ کیا، اس پر آپ کیا کہیں گے؟۔

اس پر مشیر برائے پارلیمانی امور نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ مولانا فضل الرحمان سے غلطی ہوگئی ہے وہ پیزا کی جگہ حلوہ کہنا چاہ رہے تھے۔

میڈیا سے گفتگو میں بابراعوان نے اپوزیشن اتحاد کو مشورہ دیا کہ اب وہ پارلیمان کی طرف دیکھیں کیونکہ وزیراعظم عمران خان صاف طور پر کہہ چکے ہیں کہ گفتگو کا فورم پارلیمان ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ کہہ رہے تھے ہمارے رابطے ہیں کل ڈی جی آئی ایس پی آر نے صاف کہہ دیا کہ ہمارا کوئی رابطہ نہیں ہے۔

وزیر اعظم عمران خان کے مشیر نے مزید کہا کہ پاکستان کے تمام آئینی اداروں فوج، عدلیہ کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

Facebook Comments