ھفتہ 27 اپریل 2024

انوکھا کیس، خاتون خود کو زندہ ثابت نہ کر سکی

انوکھا کیس

عدالت سے مردہ قرار دی گئی خاتون کو اپنے آپ کو زندہ ثابت کرنے کے لیے جتن اٹھانے پڑ رہے ہیں۔

یہ حقیقی کہانی تیسری دنیا کے کسی ملک کی نہیں بلکہ ترقی یافتہ ملک فرانس کی ایک خاتون کی ہے جو خود کو زندہ ثابت کرنے کے لیے سالوں سے جدوجہد کررہی ہے۔

فرانس کے شہر لیون کی ایک 58 سالہ خاتون جسے سابق ملازم کے ساتھ ایک طویل عرصے سے جاری تنازعہ کے دوران لیبر عدالت نے مردہ قرار دے دیا تھا اب اپنے وجود کو زندہ کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

جین پاچاین نامی خاتون یہ ثابت کرنے کی کوشش کر رہی ہیں کہ نومبر 2017 میں اس کے ایک سابق ملازم نے عدالت میں موت کی اطلاع دی تھی جس سچ مانتے ہوئے خاتون کو مردہ قرار دیا گیا۔

خاتون کے پاس اپنی شناخت کے حوالے سے کوئی سرکاری ریکارڈ نہیں ہے۔ اس نے اپنا شناختی کارڈ، ڈرائیور کا لائسنس ، بینک اکاؤنٹ اور صحت انشورنس کھو دیا ہے۔

جین پاچاین کے وکیل سلون کوریمیر نے کہا کہ یہ ایک عجیب کیس ہے۔ مدعی نے دعویٰ کیا کہ تھا کہ مسز پاؤچین کوئی ثبوت فراہم کیے بغیر ہی مر گئیں اور سب نے اس پر یقین کیا، کسی نے بھی جانچ نہیں کی۔

Facebook Comments