پیر 20 مئی 2024

شاہد خاقان عباسی بیرون ملک کیوں گئے ہیں ؟ خود ہی بتا دیا

شاہد خاقان عباسی

اسلام آباد (دھرتی نیوز) سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہاہے کہ نیب کو حقائق اور عدالتی فیصلے نظر نہیں آتے ، ساڑھے چھ سال سے پی ٹی آئی پارٹی فنڈنگ کیس کا فیصلہ نہیں ہو رہا۔

 تفصیلات کے مطابق شاہد خاقان عباسی کا کہناتھا کہ براڈشیٹ میں نیب افسر کمیشن مانگ رہے ہیں،انصاف کاتقاضا ہے نیب کوبند کیاجائے،10ارب خرچ کیے لیکن ایک پیسے کے اثاثے نہیں مل سکے،براڈ شیٹ کیس میں حقائق سامنے آئے ہیں،میرا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا کوئی جواز نہیں تھا۔

ان کا کہناتھا کہ نیب کو نوازشریف کے ایک روپے کے اکاو¿نٹس نہیں مل سکے،ان سے پوچھنے والا کوئی نہیں لیکن یہ ایک دن کٹہروں میں کھڑے ہوں گے،میری ہمشیرہ اور بہنوئی بیمار تھے ، اس لیے بیرون ملک گیا،پارٹی فنڈنگ کیس کے فیصلے تک احتجاج جاری رہے گا، ساڑھے 6 سال سے پی ٹی آئی پارٹی فنڈنگ کیس کا فیصلہ نہیں ہورہا۔

Facebook Comments