پیر 20 مئی 2024

’پاکستان درخواست کرے تو نواز شریف کو واپس بھیج دیں گے‘ برطانیہ نے شہری کے خط کا جواب دے دیا

نواز شریف

لندن (دھرتی نیوز) برطانیہ کی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان درخواست کرے تو نواز شریف کو پاکستان واپس بھیجنے کی کارروائی کرسکتے ہیں۔

 دھرتی نیوز کے مطابق پاکستانی شہری خالد لودھی نے برطانیہ کی وزارت خارجہ، ارکان پارلیمنٹ ، وزیر اعظم اور وزیر داخلہ کو خط لکھا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ نواز شریف سزا یافتہ ہیں اس لیے انہیں پاکستان واپس بھیجا جائے۔

برطانوی وزارت خارجہ کی جانب سے شہری کے خط کا جواب دیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ برطانیہ کا پاکستان کے ساتھ ملزمان کی حوالگی کا معاہدہ نہیں ہے، پاکستان درخواست کرے تو قوانین کے مطابق نواز شریف کی واپسی کرسکتے ہیں کیونکہ بغیر معاہدے کے ماضی میں بھی ملزمان کی حوالگیاں ہوئی ہیں۔

Facebook Comments