ھفتہ 27 اپریل 2024

’ابھی تک کسی کمپنی کو کورونا ویکسین کا آرڈر نہیں دیا‘ ڈاکٹر فیصل سلطان کا ایسا اعتراف کہ آپ کا دل اپنا سر دیوار سے ٹکرانے کو کرے گا

کمپنی

اسلام آباد (دھرتی نیوز) وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے انکشاف کیا ہے کہ پاکستان نے ابھی تک کسی کمپنی کو کورونا ویکسین کیلئے آرڈر ہی نہیں دیا۔

دھرتی  نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ پاکستان نے بھی تک نہ تو کسی کمپنی کو کورونا ویکسین کا آرڈر دیا ہے اور نہ ہی کسی کمپنی نے پاکستان کو ویکسین کی فراہمی کی حامی بھری ہے لیکن پھر بھی کوشش ہے کہ فرنٹ لائن ورکرز کیلئے جلد از جلد ویکسین حاصل کرلی جائے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سات سے آٹھ کروڑ لوگوں کو ویکسین لگانی ہے اس لیے جلد بازی میں فیصلہ نہیں کریں گے، چینی ، روسی اور برطانوی کمپنیوں سے بات چیت چل رہی ہے، ایکسپرٹ کمیٹی اور ڈریپ ویکسینز کی سیفٹی کا جائزہ لے کر فیصلہ کرے گا۔

Facebook Comments