بدہ 08 مئی 2024

رات کو اکیلی جا رہی خاتون کو آدمی زبردستی دکان میں لے گیا اور پھر ۔۔۔

خاتون

بھوپال (دھرتی نیوز انٹرنیشنل ڈیسک)  بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں ایک 35 سالہ خاتون کو تشدد کے بعد زیادتی کا نشانہ بنادیا گیا۔

ریاستی دارالحکومت بھوپال میں 35 سالہ خاتون طبیعت خراب ہونے پر پولیس ہیڈ کوارٹرز کے قریب واقع حمیدیہ ہسپتال سے دوائی لینے گئی تھی، اسی دوران خاتون کو بتایا گیا کہ لال میدان کے قریب مفت میں کھانا بانٹا جا رہا ہے۔ وہ وہاں سے کھانا لے کر واپس اپنے گھر جارہی تھی کہ جہانگیر آباد کے مرغی بازار میں ایک شخص پیچھے سے آیا اور اسے دبوچ لیا۔

خاتون کے مطابق ملزم نے اس کے منہ پر ہاتھ رکھا اور زبردستی کپڑے کی دکان میں لے گیا جہاں اس نے مار پیٹ کے بعد زیادتی کی اور فرار ہوگیا۔ پولیس نے خاتون کی درخواست پر مقدمہ درج کرکے ملزم نریش کو گرفتار کرلیا ہے جس نے اپنے گھناؤنے فعل کا اعتراف کرلیا ہے۔

Facebook Comments