جمعہ 26 اپریل 2024

سرحد پر چینی اور بھارتی ٹینک آمنے سامنے آگئے

سرحد

بیجنگ(دھرتی نیوز ڈیسک) ہمالیہ کے متنازعہ خطے میں چینی اور بھارتی ٹینک آمنے سامنے آ گئے۔

میل آن لائن کے مطابق ایک چینی ’ملٹری بلاگر‘کی طرف سے چین اور بھارت کے درمیان ہمالین خطے کی اس متنازعہ سرحد کی ایک تصویر پوسٹ کی گئی ہے جس میں صرف 100گز کے فاصلے پر بھارتی اور چینی افواج کے خیمے لگے ہوتے ہیں اور دونوں افواج کے ٹینک بھی کھڑے ہوتے ہیں۔

بلاگر کی طرف سے یہ تصویر چینی سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’وائبو‘ پر پوسٹ کیے جانے کے بعد چینی نیوز ویب سائٹس اس پر آرٹیکل لکھ رہی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال اسی متنازعہ بارڈر پر چینی اور بھارتی فوج میں ڈنڈوں اور پتھروں سے لڑائی ہوئی تھی جس میں ایک کرنل سمیت 20بھارتی فوجی ہلاک ہو گئے تھے۔ یہ 1975ءکے بعد پہلا واقعہ تھا جس میں دونوں طرف سے کوئی موت ہوئی تھی۔

اس واقعے کے بعد سے دونوں ممالک کی طرف سے اس بارڈر پر اپنی افواج کی تعداد بڑھا دی گئی اور بھاری اسلحہ بھی پہنچا دیا گیا ہے۔

Facebook Comments