جمعہ 26 اپریل 2024

’کےٹو‘ سر کرنے کے لئے جانے والا غیر ملکی کوہ پیما ہلاک

کےٹو

گلگت(دھرتی نیوز)سپین سے تعلق رکھنے والے کوہ پیما سرگیو منگوٹ ’کے ٹو ‘ کی چوٹی سر کرنے کے دوران گر کر ہلاک ہوگئے۔

دھرتی نیوز کے مطابق موسم سرما میں کےٹو کی چوٹی سر کرنے کیلئے نکلنے والے اسپین کے کوہ پیما سرگیو منگوٹ کیمپ ون سے بیس کیمپ واپس آتے ہوئے گر کر شدید زخمی ہوئے تھے حادثے کے دوران ان کی دونوں ٹانگیں فریکچر ہوگئیں تھیں،حادثے کے کچھ دیر بعد وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔ عسکری ایوی ایشن کو حادثے میں ہلاک کوہ پیما کی میت ہیلی کاپٹر کے ذریعے واپس لانے کیلئے آگاہ کردیا گیا۔

 واضح رہے کہ نیپال سے تعلق رکھنے والے کوہ پیماؤں کی ٹیم نے گزشتہ روز سردیوں کے موسم میں کے ٹو کی چوٹی سرکرکے عالمی ریکارڈ بھی قائم کیا تھا۔

Facebook Comments