پیر 20 مئی 2024

“نواز شریف کی صحت ٹھیک لیکن۔۔۔” شاہد خاقان عباسی نے اندر کی بات بتادی

شاہد خاقان عباسی

اسلام آباد (دھرتی نیوز) سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے اپنی پارٹی مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کی صحت ٹھیک ہونے کی تصدیق کی ہے۔

دھرتی نیوز کے مطابق شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ نواز شریف کی صحت ٹھیک ہے، ان کے 3 آپریشنز ہونے ہیں، جس کا وہ انتظار کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 20 سال سے نواز شریف کے خلاف تحقیقات جاری ہیں، اب تک ان کے خلاف کچھ بھی نہیں ملا ہے۔

سابق وزیراعظم نے مزید کہا کہ حکومت اب ایک اور نالائقی کررہی ہے، وہ سابق وزیراعظم کا پاسپورٹ کینسل کرنے جارہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن اتحاد (پی ڈی ایم) پسپا نہیں ہوئی ہے، پیپلز پارٹی کی شروع سے ہی رائے رہی ہے کہ وقت آنے پر استعفے استعمال کیے جائیں گے۔

شاہد خاقان عباسی نے یہ بھی کہا کہ پی ڈی ایم استعفوں سے متعلق وقت پر فیصلہ کرے گی اور پیپلز پارٹی فیصلے کی پابند ہوگی۔

Facebook Comments