جمعہ 26 اپریل 2024

حکومت نے تیل کے بعد بجلی کی فی یونٹ قیمت اتنی زیادہ بڑھانے کا فیصلہ کر لیا کہ عوام کی پریشانی کی کوئی حد نہ رہے

بجلی

لاہور (دھرتی نیوز) حکومت نے عوام پر تیل کے بعد ایک اور مہنگائی کا ’ بم ‘ گرانے کی تیاری پکڑلی ہے۔

تفصیلات کے مطابق حکومت نے دو روپے فی یونٹ بجلی مہنگی کرنے کا فیصلہ کر لیاہے ، وزارت توانائی پاور ڈویژن نے سمری تیارکر لی ہے، سمری میں بجلی کے بنیادی ٹیرف میں دو روپے فی یونٹ اضافے کی سفارش کی گئی ہے ، سمری منظوری کیلئے اقتصادی رابطہ کمیٹی کو بھیجی جائے گی ، سمری کو منظوری کیلئے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں بھی پیش کیا جائے گا ، نیپرا نے ٹیرف میں تین روپے 34 پیسے فی یونٹ کی منظوری دے رکھی ہے ، منظوری کے بعد بجلی کی اوسط فی یونٹ قیمت میں 13.35 سے بڑھ کر 15.35 روپے ہو جائے گی ۔

Facebook Comments