جمعہ 26 اپریل 2024

پاکستان میں کورونا ویکسین کب تک آئے گی؟ وفاقی وزیر نے بتا دیا

کورونا ویکسین

وفاقی وزیراسد عمر نے کہا ہے کہ پاکستان نے کورونا ویکسین کی منظوری دے دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے ترقی و منصوبہ بندی اور نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر    سربراہ اسد عمر نے ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فروری مارچ تک ویکسین آ جائے گی اور لگنا بھی شروع ہو جائے گی ، پہلے مرحلے میں 65 سال سے زائد عمر کے افراد اور ہیلتھ ورکروں کو لگے گی۔

انھوں نے کہاکہ ویکسین کے لیے نظام بن گیا ہے اور ویکسین لگانے والے عملے کی ٹریننگ بھی مکمل ہو چکی ہے.

وفاقی وزیر نے بتایاکہ پیر تک آگاہ کر دیا جائے گا کہ پہلے بیج میں کتنی ویکسین آ رہی ہے،  ہم ایک سے زائد ذرائع سے کورونا ویکسین منگوانے کی کوشش کررہے ہیں۔

اسد عمر نے کہا کہ سندھ حکومت مکمل طور پر آزاد ہے اگر وہ کورونا ویکسین منگوانا چاہتی ہے تو اس کی حوصلہ افزائی کریں گے۔

 نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے سربراہ نے کہاکہ کوئی ادارہ بھی ویکسین منگوا سکتا ہے،ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ مردم شماری پر تحفظات صرف ایم کیو ایم پاکستان کے نہیں تھے بلکہ مردم شماری کے نتائج پر تحفظات کا ا ظہار کراچی کے تمام سٹیک ہولڈرز نے کیا۔

اسد عمر نے مزید کہاکہ مردم شماری (ن) لیگ کی حکومت نے کرائی ، کابینہ کی رائے ہے کہ مردم شماری کے نتائج سے عوام مطمئن نہیں ۔

Facebook Comments