جمعہ 26 اپریل 2024

کلاسزآئن لائن ہوئیں،امتحانات بھی آئن لائن لیں،نمل کےطلباکااحتجاج

نمل

اسلام آباد کی نمل یونی ورسٹی کے طلبا نے احتجاج کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ آدھی ٹیوشن فیس، بسوں اور ہاسٹل کی پوری فیس واپس کی جائے، جب کہ کلاسز کی طرح امتحانات بھی آئن لائن لیے جائیں۔

اسلام آباد میں 18 جنوری کو نیشنل یونی ورسٹی آف مارڈرن لینگویجز (نمل) کے طلبا کی جانب سے جامعہ کے باہر مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرے میں طلبا کا کہنا تھا کہ سمسٹر آن لائن ہوا ہے تو امتحانات کیمپس میں نہیں دینگے۔ کلاسسز آن لائن ہوئیں ہیں تو امتحانات بھی آن لائن ہونے چاہیئں۔

اس موقع پر طلبا نے یہ بھی مطالبہ کیا کہ انہیں ادھی ٹیوشن فیس، جب کہ بسوں اور ہاسٹل کی پوری فیس واپس کی جائے۔ احتجاجی طلبا کا کہنا تھا کہ مطالبات نہ مانے جانے تک مظاہرہ جاری رہے گا۔ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کیلئے پولیس بھی طلب کرلی گئی ہے۔

میڈیا سے گفتگو میں جامعہ کے طلبا نے مزید کہا کہ طلبہ نے اپنے وسائل پر آن لائن کلاسسز لیں، تو بھاری فیسز کیوں دیں۔ نمل یونیورسٹی نے فزکل امتحانات کا اعلان کیا ہے جو کہ طلبہ کے ساتھ سراسر زیادتی ہے۔

دوسری جانب خیبر پختونخوا کے علاقے صوابی میں بھی وومن یونیورسٹی کی طلباء نے یونیورسٹی انتظامیہ کے خلاف احتجاج کیا۔ احتجاج کے باعث گلو ڈھیری کے مقام پر ٹوپی روڈ بلاک ہوگئی۔ اس موقع پر خواتین اسٹوڈنٹس کا کہنا تھا کہ ہم نے ان لائن کلاسز لیں اور امتحانات بھی ان لائن لئے جائیں۔ ہم یونیورسٹی میں امتحانات نہیں دینگے

Facebook Comments