پیر 20 مئی 2024

”مولانا فضل الرحمان آئیں تو میں انہیں یہ لذیز چیز کھلاﺅں گا “ شیخ رشید نے آفر کروا دیا

شیخ رشید

اسلام آباد (دھرتی نیوز) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید اس وقت اسلام آباد میں مانیٹرنگ روم سے پی ڈی ایم کے الیکشن کمیشن کے سامنے احتجاج کے معاملات کو خود براہ راست دیکھ رہے ہیں اور انہوں نے مولانا فضل الرحمان کو کشمش اور پستے والا حلوہ کھلانے کی پیشکش کر دی ہے ۔

دھرتی نیوزکے مطابق مانیٹرنگ روم میں گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہناتھا کہ صبح کابینہ کی میٹنگ سے قبل وزیراعظم عمران خان نے بلایا تھا اور ہدایت کہ کہ پی ڈی ایم کے راستے میں کوئی رکاوٹ نہ ڈالی جائے ، اگر یہ قانون ہاتھ میں لیں تو پھر آپ کو بھی فری ہینڈ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بلاول جس اسمبلی سے استعفوں کی بات کر رہے تھے آج عمر کوٹ میں ضمنی الیکشن جیتنے پر اسی اسمبلی کیلئے جشن منا رہے ہیں ،اس وقت پورا اسلام آباد کھلاہواہے اور 1800 کیمروں کے ذریعے مانیٹرنگ کی جارہی ہے ، اگر یہی سلوک اور رویہ رہا تو میں آج ہی پی ڈی ایم کو لانگ مارچ کی اجازت دیتاہوں ، پی ڈی ایم کو کشمیری چائے بھی پلاﺅں گا اور مولانا فضل الرحمان کو کشمش اور پستے والا حلوہ کھلاﺅں گا ۔

Facebook Comments