جمعہ 26 اپریل 2024

ڈپریشن کم کرنے کا حل ’کاجو‘ کیسے؟

ڈپریشن

ذہنی دباﺅ کے شکار لوگ پریشان نہیں ہوئے بلکے ’کاجو‘ کا استعمال کریں۔

 تفصیلات کے مطابق اگر آپ ذہنی دباﺅ کو کم کرنے کے لئے مختلف طرح کی ادویات استعمال کرکے تنگ آچکے ہیں تو اب قدرتی میوہ ’کاجو‘ کو اپنی روزمرہ غذا کا حصہ بنالیں۔

سائنسی تحقیق کے مطابق کاجو میں قدرتی طور پر یہ خاصیت موجود ہے کہ اس کے استعمال سے ڈپریشن کم ہوجاتا ہے۔

یادرہے کہ کاجومیں وٹامن، فائبر، منرلز اور دیگر اجزا پائے جاتے ہیں جن کی وجہ سے کئی خطرناک بیماریاں جیسے کینسر سے بچاجاسکتا ہے۔

یہ میوہ نائیجیریا، تنزانیہ اور برازیل میں وافر مقدار میں پیدا ہوتا ہے اور دنیا بھر میں لوگ اس کے دیوانے ہیں۔

مزید یہ کہ کاجو میں tryptophanپایا جاتا ہے جو ہمارے موڈ کو قابو میں رکھتا ہے جس کی موجودگی سے ہمارا ذہنی دباﺅ کم ہوتا ہے اور ہمیں اچھی نیند آتی ہے۔

دوسری جانب کاجو میں کچھ ایسے فیٹی ایسڈ پائے جاتے ہیں جس کی وجہ سے ہمارے جسم میں اچھے کولیسٹرول کی مقدار بڑھتی ہے اور دل بھی مضبوط ہوتا ہے اور دل کے دورے کے امکانات بھی کم ہوتے ہیں۔

خیال رہے کہ کئی ایسی ادویات جو ڈپریشن کو کم کرنے کے لیے بنائی جاتی ہیں میں کاجو کی کچھ نہ کچھ مقدار موجود ہوتی ہے ۔

علاوہ ازیں کاجو میں کئی منرلز جیسے پوٹاشیم، میگنیز،کاپر،سیلینیم ،میگنیشیم،زنک اور آئرن پایا جاتا ہے ۔

واضح رہے کہ کاجو میں پائے جانے والے کاپر اور زنک کی وجہ سے انسانی نشوونما میں مدد ملتی ہے اور اسی لئے یہ بڑھتے ہوئے بچوں کے لئے انتہائی اہم غذا ہے۔

Facebook Comments