ھفتہ 27 اپریل 2024

مٹھائی کی دکانوں پر جنات کی آمد : دکاندار کی زبانی حیرت انگیز واقعہ

جنات

مٹھائی دیکھتے ہی تقریباً سب کے منہ میں پانی بھر آتا ہے لیکن کیا آ پ جانتے ہیں کہ مٹھائی جنات کی بھی پسندیدہ چیز ہے اور وہ اکثر اوقات مٹھائی خریدنے آتے ہیں۔

اس حوالے سے دھرتی نیوز کے مطابق کراچی کے ایک مشہور مٹھائی فروش محمد اسلم نے اپنا تجربہ بیان کرتے ہوئے ایک واقعہ سنایا کہ کس طرح جنات مٹھائی کی دکانوں پر آکر خریداری کرتے ہیں۔

محمد اسلم نے بتایا کہ چار ماہ قبل میری دکان پر رات کے تقریباً ساڑھے گیارہ بجے کے بعد دو افراد آئے اور آٹھ کلو مٹھائی کا آرڈر دیا مٹھائی لینے کے بعد  اور وہ دونوں افراد دکان کے سامنے رکھے ایک تخت پر بیٹھ گئے اور کچھ ہی دیر میں دیکھتے ہی دیکھتے ساری مٹھائی کھا گئے۔

انہوں نے بتایا کہ میں نے تجسس کے طور پر باہر آکر ان کو جاتے ہوئے دیکھنا چاہا  تو کچھ دور جاکر وہ دونوں غائب ہوگئے ، محمد اسلم کا کہنا تھا کہ ان کے علم کے مطابق جنات کا سایہ نہیں ہوتا اور نہ ہی آئینے میں ان کا عکس نظر آتا ہے۔

اب اگر آپ کا کسی مٹھائی کی دکان پر جانا ہو تو اس بات کو نوٹ ضرور کیجیے گا، کیا پتہ آپ کے برابر ہی کوئی ایسا خریدار کھڑا ہو جس کا عکس شیشے میں دکھائی نہ دے۔

Facebook Comments