جمعہ 26 اپریل 2024

فارن فنڈنگ کیس پاناما-ٹو بنے گا، شیخ رشید

فارن فنڈنگ

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ فارنگ فنڈنگ کیس زاہمیت اختیار کر جائے گا اور یہ کیس پاناما 2 بنے گا۔

کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہا کہ شناختی کارڈ کی طرح ہم پاسپورٹ کا بھی کررہے ہیں، مزدور کو تین سے ساڑھے تین ہزار میں پانچ سال کا پاسپورٹ ملتا ہے، ہم عمران خان کی ہدایت پر اتنی ہی قیمت میں اس کو 10سال کا کررہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم پاسپورٹ میں چپ لگانے جا رہے ہیں، ایس پاسپورٹ کرنے جا رہے ہیں تاکہ دنیا کے معیار کے مطابق اپنے آپ کو لیس کر سکیں۔

انہوں نے کہا کہ ایئرپورٹس سہولتیں بہتر بنائیں گے اور جو لوگوں کی شکایات ہیں، کوشش کریں گے کہ ان کو پورا کر سکیں۔ ان کا کہنا تھا سندھ میں 62 نادرا سینٹر اور 16 موبائل وین ہیں جن میں سے ہم 6 سینٹرز کو 24 گھنٹے کے سینٹرز میں تبدیل کرنے جا رہے ہیں جن میں سے تین کراچی میں ہو گا، ایک حیدرآباد میں ہو گا اور دو عمر کوٹ میں ہوں گے۔

ایک سوال کے جواب میں وزیر داخلہ نے کہا کہ فارن فنڈنگ کیس اہمیت اختیار کر جائے گا اور پاناما-ٹو بنے گا اور میں مریم صاحبہ کو کہنا چاہتا ہوں کہ وہ اسے پڑھ لیں یا کسی سے پڑھوا لیں کیونکہ ان کی ان کی مزید بہت ساری جائیدادیں نکلنے جا رہی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ جہاں تک الیکشن کمیشن کے سامنے احتجاج کی بات ہے کہ تو پاکستان کی تاریخ میں پہلی دفعہ کسی وزیر داخلہ نے رسک لیتے ہوئے ریڈ زون کو فری کیا، اپوزیشن نے بھی تعاون کرتے ہوئے وقت پر ختم کی اور ہماری طرف سے بھی تعاون کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ اگر اپوزیشن اسی قسم کا تعاون لانگ مارچ میں کرے گی تو ہماری طرف سے بھی اسی طرح کا تعاون کیا جائے گا۔

Facebook Comments