ھفتہ 27 اپریل 2024

حکومت نے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں ہوشربااضافہ کر دیا ، پاکستانیوں کی چیخیں نکل جائیں گی

بجلی

اسلام آباد (دھرتی نیوز )حکومت نے بجلی کی قیمت میں ایک روپے 95 پیسے اضافے کا اعلان کر دیا , حکومت کی جانب سے بجلی کی قیمت میں اضافے سے 200 ارب کا بوجھ صارفین پرپڑے گا۔

پریس کانفرس سے خطاب کرتے ہوئے تابش گوہر کا کہناتھا کہ قواعدوضوابط کے مطابق توانائی معاہدے کیے،آئی پی پیزکیساتھ نئے معاہدوں سے 6 ہزار ارب روپے کابوجھ کم ہوگا،بجلی کی طلب میں گزشتہ چندسال میں کمی آئی ہے،بجلی چوری روکنے کےلیے صوبوں سے مذاکرات کریں گے،گردشی قرضوں میں کمی کیلئے حکومت نے بڑےاقدامات کیے۔

ان کا کہناتھا کہ بجلی چوری روکنے کیلئے صوبوں سے مذاکرات کریں گے، 450ارب روپے بقایاجات کی ادائیگی رواں سال کردی جائے گی، ساڑھے 3ہزار میگاواٹ کے پرانے پاورپلانٹس بندکردیں گے۔ پرانے پاورپلانٹس کابوجھ عوام بجلی کے بلوں میں اداکررہے تھے ، گردشی قرضوں میں کمی کیلئے حکومت نے بڑے اقدامات کیے ہیں ۔

Facebook Comments