پیر 20 مئی 2024

‘چین 31جنوری تک کورونا ویکسین کی پانچ لاکھ خوراکیں دے گا’ وزیرخارجہ نے خوشخبری سنا دی

کورونا ویکسین

اسلام آباد(دھرتی نیوز) وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ کورونا ویکسین کے حصول کے لیے چین سے بات چیت ہوئی ہے اور دوست ملک کی جانب سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔ چین 31 جنوری 2021 تک چین نے پاکستان کو ویکسین کے پانچ لاکھ خوراکیں دینے کا وعدہ کیاہے

شاہ محمود قریشی نے دفترخارجہ میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ چین نے فروری تک کورونا ویکسین کی مزیدڈوززدینے کا بھی کہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین کو آگاہ کیا ہے کہ مستقبل میں پاکستان کو کورونا ویکسین کی 11 لاکھ ڈوز کی ضرورت پیش آئے گی جس پرچین نے پاکستان کی ضروریات پورا کرنے کا ارادہ کیا ہے۔

 وزیرخارجہ نے یہ بھی بتایا کہ پاکستان میں جاری کرونا ویکسین کےٹرائلز کے حوصلہ افزا نتائج نکلے ہیں، پاکستان بھی ویکسین کی تیاری کےلیے چین سے اشتراک کرسکتا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان نےکامیابی سےکوروناوائرس کامقابلہ کیا اور این سی اوسی نےوباکےدوران بہترین کام کیا۔

Facebook Comments