پیر 20 مئی 2024

بختاور بھٹو کی شادی کی تاریخ کا باضابطہ اعلان، شیڈول جاری

بختاور بھٹو

کراچی :(دھرتی نیوز) سابق صدر آصف زرداری اور شہید بینظیر بھٹو کی صاحبزادی بختاوربھٹو کی شادی کی تاریخ کا باضابطہ اعلان کردیا گیا ، بلاول بھٹونے بہن کی شادی پرایک ہفتے کے لیے سیاسی سرگرمیاں معطل کردیں۔

تفصیلات کے مطابق شہید بینظیر بھٹو کی صاحبزادی بختاوربھٹو کی شادی کی تاریخ کا باضابطہ اعلان کردیا گیا ، ترجمان بلاول ہاؤس نے تقریبات کا شیڈول جاری کردیا ہے۔

شیڈول کے مطابق بلاول ہاؤس کراچی میں24جنوری کومحفل میلادہوگی، بختاوربھٹو کی مہندی کی سادہ تقریب27 جنوری کوہوگی جبکہ 29جنوری کونکاح کی تقریب کا انعقاد کیا جائے گا۔ ترجمان بلاول ہاؤس کا کہنا تھا کہ بختاوربھٹوکی بارات کی تقریب 30 جنوری کوہوگی، بختاورکی شادی میں ایک ہزار مہمانوں کومدعو کیا گیا ہے اور اہم سیاسی رہنما، فوجی،سول اورجوڈیشل سربراہان کودعوت نامےبھیجے گئے ہیں۔

ترجمان کے مطابق بلاول بھٹونے بہن کی شادی پرایک ہفتےکےلیےسیاسی سرگرمیاں معطل کردیں۔

یاد رہے بختاور زرداری کی منگنی 27 نومبر کو بلاول ہاؤس کراچی میں منعقد ہوئی تھی، ان کے منگیتر محمود چوہدری پنجاب کے ایک کاروباری خاندان سے تعلق رکھتے ہیں۔

منگنی کی تقریب میں پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کوویڈ 19 کا شکار ہونے اور قرنطینہ میں ہونے کے باعث شریک نہ ہوسکے تاہم وہ ویڈیو کال کے ذریعے تقریب میں موجود رہے۔

Facebook Comments