پیر 20 مئی 2024

بھارت میں خوفناک دھماکہ15 افراد ہلاک،متعدد زخمی

بھارت

نیو دہلی (دھرتی نیوز ڈیسک) کرناٹکا میں کرشنگ سائٹ پرڈائنامائیٹ کے دھماکے میں 15 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے،دھماکہ اتنا شدید تھا کہ علاقے میں زلزکے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ڈائنامائیٹ سے بھری گاڑی میں دھماکا کرناٹکا کے علاقے شیو موگا میں ہوا۔ کرشنگ سائٹ پر کان کنی کے لیے ٹرک میں بارود متقل کیا جارہا تھا کہ وہ اچانک پھٹ گیا جس سے خوفناک دھماکہ ہوا،دھماکے کے باعث متعدد گھروں کو نقصان پہنچا ۔دھماکے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں جنہوں نے ملبے سے 15 افراد کی نعشیں نکال لیں جبکہ متعدد زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

 پولیس نے فیکٹری کے مالک کو حراست میں لیکر تحقیقات شروع کردی ہیں۔حکومت کی جانب سے ہلاک ہونے والے افراد کے لئے فی کس پانچ لاکھ روپے مالی مدد کا اعلان کیا گیا ہے۔

Facebook Comments