جمعہ 26 اپریل 2024

کے ٹو سر کرکے ورلڈ ریکارڈ بنانے والے نیپالی کوہ پیماؤں نے اردو کہاں سے سیکھی؟ حامد میر کا دلچسپ انکشاف

حامد میر

اسلام آباد (دھرتی نیوز) اینکر پرسن حامد میر کا کہنا ہے کہ موسم سرما میں کے ٹو سر کرکے ورلڈ ریکارڈ قائم کرنے والے نیپالی کوہ پیماؤں کو اردو بھی آتی ہے جو انہوں نے نصرت فتح علی خان کی موسیقی اور پاکستانی ڈراموں سے سیکھی ہے۔

نیپالی کوہ پیماؤں کے اعزاز میں کینیڈا کے ہائی کمشنر کی جانب سے عشائیہ دیا گیا جس میں حامد میر بھی شریک ہوئے۔ حامد میر نے نیپالی کوہ پیماؤں کی ایک ایسی تصویر شیئر کی جس میں ان کے پھٹے چہرے نظر آرہے ہیں۔ اینکر پرسن کے مطابق کوہ پیماؤں کے جسم پر سخت سردی کی وجہ سے ہونے والی فروسٹ بائٹ کے نشانات ابھی تک باقی ہیں۔

حامد میر نے بتایا کہ نیپالی کوہ پیماؤں نے ان کے ساتھ اردو میں بات کی ، جب انہوں نے اس بارے میں پوچھا تو مہمانوں نے بتایا کہ انہوں نے اردو زبان پاکستانی ڈراموں اور نصرت فتح علی خان اور راحت فتح علی خان کی موسیقی کے ذریعے سیکھی ہے۔

Facebook Comments