پیر 20 مئی 2024

کیا واقعی بختاور کی شادی میں ایک ہزار لوگوں کو مدعو کیا گیا ؟ بلاول ہاؤس نے وضاحت جاری کردی

بلاول ہاؤس

لاہور(دھرتی نیوز) ترجمان بلاول ہاؤس کی جانب سے بختاور بھٹو زرداری کی شادی میں ایک ہزار مہمانوں کو مدعو کرنے کی خبر کی تردید کی گئی ہے۔ ترجمان بلاول ہاؤس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ بختاور بھٹو زرداری کی شادی میں 300 سے کم مہمانوں کو مدعو کیا گیا ہے، مہمانوں کی تعداد کے حوالے سے ترجمان سے منسوب افواہوں پر مبنی بیان بغیر تصدیق کے نشر کیا گیا۔

خیال رہے کہ گزشتہ برس 27 نومبر کو بختاور بھٹو اور محمود چوہدری کی منگنی کراچی میں بلاول ہاؤس کے احاطے میں ہوئی تھی جس میں محدود لوگوں کو دعوت دی گئی تھی۔

 اب گزشتہ روز ترجمان بلاول ہاؤس نے سابق وزیراعظم شہید بینظیر بھٹو اور سابق صدر آصف زرداری کی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری کی شادی کی تاریخ کا باضابطہ اعلان کرتے ہوئے تقریبات کا شیڈول جاری کیا تھا۔

Facebook Comments