منگل 07 مئی 2024

برازیل میں طیارہ حادثے کا شکار،کورونا کا شکار کتنے کھلاڑی موت کے منہ میں جا پہنچے؟افسوسناک خبر

ریوڈی جنیرو(دھرتی نیوز ڈیسک)برازیل میں چھوٹے طیارے کے حادثے میں فٹ بال کلب کے صدر لوکس میئارا اور چار کھلاڑی ہلاک ہوگئے ہیں ۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق شمالی ریاست ٹوکانٹس میں دو انجن والا بیرون ماڈل کا چھوٹا طیارہ رن وے کے قریب ہی حادثے کا شکار ہو گیا، حادثے میں طیارے میں موجود کوئی بھی شخص جانبر نہیں ہوسکا ۔

پالماس فٹ بال کلب کے کھلاڑی لوکس پیراکزیڈس ، گیلرمے نو ، رینول اور مارکس مولیناری کرونا پازیٹیو تھے اور ٹیم سے الگ ہوکر ٹورنامنٹ میں شرکت کے لیے جا رہے تھے۔برازیلین فٹبال کنفیڈریشن نے حادثے کے بعد ٹورنامنٹ ملتوی کیے جانے کی تصدیق کر دی۔

یہ بھی پڑھیں : مالم جبہ اسنو بورڈنگ مقابلے، مردوں میں پہلی پوزیشن بیلجیم کے نام

یاد رہے کہ 2016 میں ایک طیارے حادثے میں برازیلین فٹ بال کلب کے 19 ارکان سمیت 76 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

Facebook Comments