پیر 20 مئی 2024

ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (منگل) کا دن کیسا رہے گا؟

ستاروں کی روشنی میں

برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل

ستاروں کی چال کس انداز سے اپنا رخ بدل رہی ہے۔ ابھی پوری طرح اندازہ لگانا مشکل ہے، لیکن بہت کچھ ہاتھ میں آ سکتا ہے، مگر کچھ کی قربانی بھی دی جا سکتی ہے۔ شاید۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی

آپ ابھی کسی بھی کام میں جلد بازی نہ کریں۔ اپنے مقصد سے دور دکھائی دیتے ہیں۔ اس لئے فی الحال موجودہ کام پر جس قدر توجہ دے سکتے ہیں دیں، تاکہ روزگار میں پریشانی نہ ہو۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون

شاٹ کٹ راستہ اختیار نہ کریں اس سے بڑے نقصان کا خطرہ ہے۔ آپ کے جو نصیب میں ہو گا وہ تو آپ کو مل کر رہے گا، مگر وقت صرف اللہ پاک ہی جانتے ،صبر سے کام لیں۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی

آپ کو اندازہ نہیں ہے کہ اس وقت ستاروں کی پوزیشن کس قدر آپ کے حق میں ہے۔آپ ان سے پورا فائدہ اٹھائیں،لے لیں رسک بھی، مگر خانگی امور سے قدرے دور بھی رہیں۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست

مشتری زائچہ میں موجود ہے۔ یہ عزت میں اضافہ دیتا ہے اور بحکم اللہ ضرورتیں پوری کرنے میں بھی بے حد مددگار ہوتا ہے۔ آپ کو اب پرانے معاملات بھول کر توبہ کرکے نئے راستے پر چلنا ہے۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر

خانگی امور میں کافی کشیدگی ہے اور کچھ باتوں میں آپ پر الزام بھی غلط طرح کا لگ سکتا ہے۔ برداشت تو کرنا ہے ، ورنہ وہ رشتے بھی ہاتھ سے نکل سکتے ہیں، جون کو توڑنا نہیں چاہتے۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر

زائچہ اچھی پوزیشن کو ظاہر کررہا ہے۔ آپ جس بھی کام کو کرنا چاہتے ہیں کرلیں اس میں کامیابی بھی ملے گی اور ضرورت کے تحت رقم کا حوصل بھی ممکن ہو جائے گا، ان شاءاللہ

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر

آپ بہت جلد کسی بڑی کامیابی کی طرف جائیں گے، مگر یہاں پر آپ کا کوئی اپنا آپ کا ساتھ دینے کو تیار نہیں ہے۔ آپ کو یہ سفر اب اکیلے طے کرنا ہے۔ لوگ مخالف ہو گئے ہیں۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر

تھوڑا سا صبر اور کر لیں۔ آپ مشکل سے کسی وقت بھی نکل جائیں گے اور آپ کی ضرورتیں بھی ان شاءاللہ پوری ہونا شروع ہو جائیں گی۔ آج کوئی خاص خبر کسی وقت بھی مل سکتی ہے۔

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری

آپ کے لئے آج کا دن اہم پیغام لے کر آیا ہے اور اس میں وہ بات بھی ہو سکتی ہے۔ جس کا کافی دنوں سے آپ کو انتظار تھا۔ اب حالات میں بڑی تبدیلی بھی رونما ہونے کا امکان ہے۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری

بندش یا اور کسی بھی قسم کے اثرات ابھی نمایاں ہیں۔ اس کی جکڑن کی وجہ سے آپ پریشانیوں میں آئے ہوئے ہیں۔ آج سورة حشر کی آخری تین آیات صبح و شام کثرت سے پڑھیں۔

برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ

آپ فکر مند نہ ہوں۔ آپ کو بس وہم ہے کہ آپ کسی بندش وغیرہ میں مبتلا ہیں۔ حالانکہ ایسا کچھ نہیں ہے۔ حالات اب بدل رہے ہیں اور یہ بھی امید ہے کہ یہ مکمل طور پر آپ کے حق میں ہوں گے۔

Facebook Comments